اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کےسرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ متعدد دہشت گردوں نے خیبرایجنسی کے جمرود بازار میں ساکی پل کے علاقے میں واقع ایک چک پوسٹ پر حملہ کیا۔فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے کم سے کم چھ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، جبکہ بعد میں ان کی لاشوں کو بھی قبضے میں لے لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ باقی دہشت گرد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
ابھی تک ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ موصولہ رپورٹوں کے مطابق رات بھر دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ بھی جاری رہا۔
.......
/169